Live Updates

تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں کامیابی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے،سیف اللہ خان کاکڑ

انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نوشتہ دیوارہے،رہنماء پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

پیر 4 جون 2018 17:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ،ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ، داود خان ، فرید کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں کامیابی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نوشتہ دیوارہے،نو جوان پارٹی کا سرمایہ ہیںعمران خان پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے پیر کو کلی نوحصار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسیاں جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقو ق کے تحفظ کی ضمانت ہے، بر سر اقتدار آکر کرپٹ سسٹم ، پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) اوربلوچستان میں قوم پرستوں نے ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ۔

اس وقت پاکستان کا ہر شہری1لاکھ 35ہزار کا مقروض ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے حکمرانوںکی کرپشن کا دور ختم ہوچکا ہے پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان نے عوام کو ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا دیا ہے اس سے ملک ترقی کرے گااور ملکی وقار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی25جولائی 2018ء کو ہونے والے الیکشن میں بھر پورکامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائی گی اورچیئرمین عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات