یو ای ٹی و دیگر انجینئرنگ اداروںمیںداخلہ ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری

پیر 4 جون 2018 22:03

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس سے الحاق شدہ کالجزسمیت صوبہ پنجاب کے دیگر انجینئرنگ اداروںمیںداخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں مشترکہ داخلہ ٹیسٹ برائی2018ء کی آن لائن رجسٹریشن کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے، داخلہ ٹیسٹ پندرہ جولائی اتوار کی صبح 10بجے منعقد ہو گا، اس مقصد کیلئے یو ای ٹی مین کیمپس لاہورسمیت 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مین کیمپس لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، انجینئرنگ کالج بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، NFC انسٹیٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈ ملتان، NFC انسٹیٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ فیصل آباد، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، یونیورسٹی آف گجرات گجرات، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سیکٹر10۔

(جاری ہے)

H اسلام آباد،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ، ڈاکٹراے ۔کیو خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میانوالی ،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رحیم یار خان، قائد اعظم کالج آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی6کلو میٹر پاکپتن روڈ ساہیوال شامل ہیں، داخلہ ٹیسٹ میں شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے ،تاہم داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی وجہ سے کوئی امیدوار کسی انجینئرنگ یا انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ادارے میں داخلہ درخواست جمع کرانے یا داخلہ لینے کا حقدار نہیں قرار پا ئیگا۔

داخلہ ٹیسٹ کے بعد درخواست برائے بی ایس سی داخلہ ستمبر2018 میں وصول کی جائیں گی ، صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ یا انجینئرنگ ٹیکنا لو جی کے اداروں میں داخلہ کے لئے قابلیت کے حامل ایسے امیدوار مجاز ہیں جنہوں نے انٹرمیڈ یٹ پری انجینئرنگ یا اس کے مساوی بیرونی تعلیم ،انٹر میڈیٹ جس میں ریاضی،فزکس اور کمپیوٹر سائنس یا ریاغی ، فزکس اور شماریات کے مضامین پڑ ھے ہوں ،بی ایس سی (انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ فرسٹ ڈویژن کے ساتھ)،انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل یا اس کے مساوی بیرونی تعلیم اور ڈی اے ای، بی ٹیک(پاس)، یا کوئی مساوی امتحان ، (مجاز شعبہ جات کی فہرست ویب لنکhttp://admission.uet.edu.pkپر موجود ہی)، انٹری ٹیسٹ ٹوکن مبلغ پانچ سو پچاس روپے کی ادائیگی پر ایچ بی ایل (HBL)کی نا مزد شاخوں پر 11جون2018 تا 03جولائی2018بروز منگل بوقت 4 بجے دوپہر تک دستیاب ہوں گے۔

جبکہ داخلہ ٹیسٹ کا ایڈمٹ کارڈ آن لائن حاصل کرنے کی آخری تاریخ بروز بدھ 04جولائی 2018ہے،آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ پر LOGINکرنے کی تفصیلی ہدایات ٹوکن پر درج ہوں گی، درخواست اور ایڈمٹ کارڈ صرف آن لائن ہی وصول ہو گی کسی امیدوار کو کسی سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے، ایڈمٹ کارڈ کی وصولی کیلئے امیدوار کو تین مراحل سے گزرنا ہو گا، سب سے پہلے امیدوار ٹوکن پر درج سیریل نمبر اور ٹوکن نمبر کی مدد سے ویب سائٹhttp://admission.uet.edu.pkپر loginہو گا، اس کے بعد امیدوار اپنے کوائف ُپر کریگا،کوائف پُر کرنے کے بعد تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے کہا جائیگا، تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد امیدوار سے امتحانی مرکز کا انتخاب کرنے کو کہا جائیگا، اس کے فوری بعد امیدوار اپنا ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کر سکتا ہے، تاکید کی جاتی ہے کہ تصویر واضح اور سامنے سے لی گئی ہو اور ہلکے پس منظر میں ہو یہ تصویرمستقبل میں امیدوار سے متعلق تمام دفتری کاغذات میں استعمال ہو گی اور اس کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی، (Picture format JPEG or GIF, File Size upto 1:0 MB)، داخلہ ٹیسٹ کا ایڈمٹ کارڈ آن لائن حاصل کرنے کی آخری تاریخ بروز بدھ 4جولائی2018ہے جبکہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد تک ویب پورٹل سے حاصل کی جا سکے گی، اسکے ساتھ ہی امیدوار کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ اس سینٹر کا انتخاب کریں جو ان کے ڈومیسائل ضلع/رہائش کے قریب ہو۔

ہر سینٹر میں محدود نشستیں پُر ہو گئیں تو انہیں متبادل ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کرنا ہو گا، منتخب کردہ ٹیسٹ سینٹرز میں امیدواروں کی سہولت کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تا کہ امیدوار کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے،اس سہولت کو 11جون2018تا03جولائی2018سوموار تا جمعہ،صبح8:30سی2:30سہ پہر (علاوہ ازیں وقفہ برائے نماز(استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈاخلہ ٹیسٹ کا نتیجہ 22جولائی2018کی درمیانی رات کو ویب لنک http://admission.uet.edu.pkپرuploadکر دیا جائیگا، تاہم تمام سوالات کے جوابات (Answr Key)ویب سائٹ پر 15اور 16جولائی کی درمیانی رات کو uploadکر دیے جائیں گے۔

داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ہدایات یو ای ٹی کی ویب پورٹل http://admission.uet.edu.pkپر دستیاب ہیں،ٹیسٹ میں پوچھے جانے والے سوالوں کی تقسیم اسطرح ہو گی، طبیعات سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات 30فیصد، ریاضی30فیصد، انگریزی10فیصد اور اختیاری مضمون میں پو چھے جانے والے سوالات30فیصدہونگے جبکہ امیدواران برائے پری میڈیکل (Pre-medical)گروپ کیلئے ٹیسٹ کے سوالوں کی تقسیم اسطرح سے ہے طبیعات سے متعلق سوالات 30فیصد، کیمسٹری 30فیصد، انگریزی 10فیصد اور بیالوجی سے متعلق سوالات 30فیصد ہو گی،داخلہ ٹیسٹ ایف ایس سی /انٹرمیڈیٹ کے معیار کا ہو گا، ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات طبیعات،ریاضی اور انگریزی کے لازمی جبکہ انٹر میڈیٹ میں اپنے مضامین کے حساب سے کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس اور شماریات کے مضامین میں ٹیسٹ دینے کے اہل ہوںگے اور پری میڈیکل کے طلبا و طالبات طبیعات، کیمسٹری ،انگریزی اور بیالوجی کے مضامین میں امتحان دیں گے، جبکہ ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئرنگ/بی ٹیک(پاس) والے امیداوان کیمسٹری یا کمپیوٹر سائنس کو بطور اختیاری مضمون انتخاب کر سکتے ہیں۔

امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹیسٹ مرکز میں انٹری کے دوران امیدوار کو شناخت کیلئے تصویر والا دستاویزی ثبوت جیسے اصل قومی شناختی کارڈ ،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں سٹیٹمنٹ آف انٹری،ڈومیسائل وغیرہ ہر صورت میں مہیا کرنا لازم ہے، بصورت دیگر امیدوار مشترکہ دیگر ڈاخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے، انٹری ٹیسٹ ٹوکن ملک بھر کے تمام بڑے شہروں لاہور، کراچی ،کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اٹک کینٹ، واہ کینٹ،ٹیکسلا، حیدرآباد، سکھر، بہاولپور، بہاولنگر،خانیوال،ساہیوال،اوکاڑہ،رحیم یار خاں،ملتان،گجرانوالہ،گجرات،منڈی بہائوالدین،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد، جہلم،چکوال،میر پور آزاد جموں کشمیر، مظفرآباد آزاد جموں کشمیر، خوشاب،میانوالی،سرگودھا،لیہ اور جھنگ میں حبیب بینک کی نامزد برانچوں پر دستیاب ہونگے۔