ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے

این ای266کیلئے حافظ حسین احمد ، سید ناصر علی شاہ ڈاکٹرعطاء الرحمن ،محمد یونس بلوچ ودیگر، این اے 265 سے ملک عبدالحمید کاکڑ نے ، روزی خان ، این اے 264 سے نصیب اللہ ، عبدالحمید خان کاکڑنے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ،پی بی 24کیلئے ملک نعمت اللہ بازئی ،سمیع اللہ ،محمد زاعفران ،پی بی 32کیلئے عبدالبصیر ،ملک محمود یار ،شمس الرحمن ،حلقہ پی بی 25کیلئے عبدالرشید ناصر سمیت 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی وصول کئے

پیر 4 جون 2018 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مختلف سیاسی ،مذہبی ،قوم پرست جماعتوں اور آزاد امیدواران کی جانب سے ریٹرنگ افسران سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جانے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے پیرکے روز قومی اسمبلی کے حلقہ این ای266کیلئے جمعیت علماء اسلام کے حافظ حسین احمد ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سید ناصر علی شاہ ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹرعطاء الرحمن ،محمد یونس بلوچ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب عمر فاروق کاسی ،نظر جان ،محمد اقبال ،محمد حیات ،محمود یار ،جلال الدین ،نصیب اللہ ،محمدہاشم ،فضل الرحمن اور شکیلہ نوید دہوار نے ریٹرننگ آفیسر اعجازاحمد لانگو سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے بلکہ حلقہ این اے 265 کیلئے ریٹرننگ آفیسر ریاض احمد کاسی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ملک عبدالحمید کاکڑ نے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑجبکہ محمد قسیم ،غلام علی اور عارف خان نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے حلقہ این اے 264کے ریٹرننگ آفیسر اسد اللہ کاکڑ سے نصیب اللہ ،پاکستان پیپلزپارٹی کے ملک عبدالحمید خان کاکڑ،اے این پی کے امیدوار ارباب غلام ایڈوکیٹ اور متبادل امیدوار اخلاق بازئی ودیگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اس کے علاوہ حلقہ پی بی 24کیلئے ریٹرننگ آفیسر سے امان اللہ بلوچ،ملک نعمت اللہ بازئی ،سمیع اللہ ،محمد زاعفران ،ملک عبدالحمید خان کاکڑ،عبدالنصیر خان ،ملک شادی خان شاہوانی نے کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32کیلئے ریٹرننگ آفیسر سید منیر آغا سے عبدالبصیر ،ملک محمود یار ،شمس الرحمن ،عبدالواسع ،محمد عارف ،ولی محمد ،غلام نبی مری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ حلقہ پی بی 25کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرشید ناصر سمیت 16امیدواران نے ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ،جمہوری وطن پارٹی کے چیف کوارڈینیٹر چوہدری نویداحمد نے پی بی 29کوئٹہ سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی حا صل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل 8 جون تک جاری رہے گااس سلسلے میں قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکورٹی فیس 30 ہزار اور صوبائی کیلئے 20 ہزارروپے رکھی گئی ہے ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گیجوصبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔