سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدکا مسلم کانفرنس سٹی کے نائب صدر شبیر قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

منگل 5 جون 2018 15:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس سٹی کے نائب صدر شبیر قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ شبیر قریشی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ آج شبیر قریشی کی وفات سے جماعت ایک اچھے ، لائق اور ایماندار کارکن سے محروم ہوگئی ہے اور شبیر قریشی کی وفات کا خلا کبھی بھی پر نہیںہوسکے گا ۔ مرحوم ہر مشکل وقت میں جماعت کیساتھ کھڑے رہے ہیں۔ آج جماعت ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ شبیر قریشی کو اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :