ملک میں پری مون سون سیزن رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 5 جون 2018 15:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ملک میں پری مون سون سیزن رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کے تحت وسط جون کے بعد بالائی علاقوں میں بارش کے دو سے تین سلسلے متوقع ہیوں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سیزن کا آغاز جون کے دوسرے حصے میں متوقع ہے جس کے نتیجے میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے دو سے تین سلسلے ہو سکتے ہیں۔

موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق گرمی کی لہر آئندہ دو ہفتے جاری رہے گی۔ پری مون سون بارش کی بدولت جون کے دوسرے حصے میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار رہے گی اور ان علاقوں میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :