باغ کی مساجد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے،مسلم لیگ یوتھ ونگ

منگل 5 جون 2018 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) باغ کی مساجد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ،منبر رسول ؐپر بیٹھ کر سیاسی بیانات داغنا لمحہ فکریہ ہے ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر اپنے بھانجے کو لگام دیں ،فوری طور پر قوم سے معافی مانگی جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ کے مرکزی راہنمائوں راجا فیصل زمان ،خواجا عقیل ،ناصر علی ،راجا شاہد پرویز ودیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا،انھوں نے کہا کہ جمعة المبارک کے دن قوم کو اسلام کی جانب راغب کرنے کی بجائے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کے بھانجے مولانا منان جو سرکاری معلم بھی ہے نے منبر رسول ؐ پر بیٹھ کر سیاسی بیانات داغے ،وزیر اعظم راجا فاروق حیدر اور وائس چانسلر ویمن یونی ورسٹی کے خلاف مساجد سے اس طرح کی گفتگو ایک عالم دین اور سرکاری معلم کو کس طرح زیب دیتی ہے،کالج آف ایجوکیشن کی کوئی منتقلی نہیں ہو رہی ،اداروں کی دیکھ بھال حکومت کا کام ہے ،مولوی کا کام نہیں ،یوتھ کے راہنمائوں نے کہا کہ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان اپنے بھانجے کی اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر دما دم مست قلند رہو گا ،وزیراعظم اور وائس چانسلر کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :