ڈی آئی خان،ماہ صیام کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

منگل 5 جون 2018 22:55

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان نے تا جر تنظیموں ، سیا سی جما عتوں کے نما ئندوں اور سو ل سو سا ئٹی کے ہمراہ ماہ صیام کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں پریس کانفرنس کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نورجمال ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری محمد اصغر بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں شہر او رمضافاتی علاقون میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کی زندگی بھی اجیرن ہوگئی ہے ۔

کیونکہ اس شدید گرمی میں شہری روزہ ہونے کی وجہ سے باہر گھومنے سے پنکھے کے بیٹھنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کی صورت میں انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے کو ہے لیکن واپڈا حکام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی بجائے اس کے دورانیہ میں مذید اضافہ کردیاہے جس کے باعث درزیوں اور بجلی سے منسلک تاجروں کا روزگار تباہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر واپڈا نے تین دن کے اندر بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو حل نہیں کیا تو تین دن کے بعد پورے شہر میں زبردست احتجاج کیا جائے گا اور واپڈا دفتر کی طرف لانگ مارچ کیا جائے جہاں پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ تک دھرنا دیاجائے گا۔