مظفرآباد ‘ فیسیں جمع کرنے کی لالچ، پرائیویٹ سکولوں نے حکومتی احکامات مسترد کردئیے

بدھ 6 جون 2018 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) فیسیں جمع کرنے کی لالچ، پرائیویٹ سکولوں نے حکومتی احکامات مسترد کردئیے، گڈگورننس کی دعویدار حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں آزادکشمیر حکومت کی اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولز مالکان نے اعلانیہ چیلنج کردیا ہے، حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے فیسوں کی کولیکشن کے لیے تاحال موسم گرما کی تعطیلات نہیں کی گئیں، آزادکشمیر حکومت اور انتظامیہ شدید گرمی میں معصوم بچوں کی جانوں سے دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کوئی ایکشن نہیں لے رہی بلکہ کسی بڑے سانحہ کی منتظرہے، عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ جس سے صرف محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانا محال ہوچکا ہے، جس حکومت سے صرف پرائیویٹ تعلیمی ادارے کنٹرول نہیں ہورہے وہ کیا ریاستی خوشحال لائیگی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر شدید گرمی میں کسی بچے، طالبعلم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا مقدمہ حکومت وقت، انتظامیہ اور پرائیویٹ سکولز مالکان کیخلاف درج کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :