صارفین اپنے ذمہ بقایا جات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی کے کنکشن کاٹنے اورگرفتاری سمیت دیگر قانونی کاروائی عمل سے گزرنا پڑیگا‘ بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن ، بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی ہو گی

چیف انجینئر برقیات سردار جاوید اقبال کی نادہندگان کو وارننگ

بدھ 6 جون 2018 16:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چیف انجینئر برقیات سردار جاوید اقبال نے نادہندگان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اپنے ذمہ بقایا جات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی کے کنکشن کاٹنے اورگرفتاری سمیت دیگر قانونی کاروائی عمل سے گزرنا پڑے گا، بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن ، بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی ہو گی ، آفیسران برقیات دئیے گئے ٹاسک کے حصول کو بہر صورت یقنی بنائیں ، بقایا جات ریکوری کی از خود نگرانی رکھیں، روزانہ کی پراگریس رپورٹ فراہم کریں اپنے آفس میں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات آزاد کشمیر ریاست کو ریونیو دینے والا سب سے بڑا محکمہ ہے رواں مالی سال کا آخری ماہ جاری ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہیکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریونیو ریکوری ، بقایا جات وصولی اور لائن لاسز میں کمی کا ٹارگٹ پورا کیا جائے آفیسران برقیات و اہلکاران کو وصولی بقایا جات کیلئے خصوصی ٹاسک دیئے ہیں جن کی رپورٹ رواں ماہ کے اختتام تک وصول کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ آفیسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے اسٹیشنز پر ہمہ وقت موجود رہیں انکوائری ، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر کارکردگی کی نگرانی کریں گے اور پراگرس رپورٹ مرکزی دفتر کو ارسال کریں گے انہوں نے بتایا کہ ناظمین برقیات مظفرآباد اور راولاکوٹ کو سرکاری محکموں کے ذمہ داران سے فوری رابطہ کرنے اورنارتھ ریجن سے متعلق سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا تقریباً3 ارب روپے کی وصولی کے اقدامات تیز کرنے ک احکامات بھی دیئے ہیں انہوں نے صارفین محکمہ برقیات سے بھی اپیل کی ہیکہ اپنے ذمہ بلات اور بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے اخری عشرے سمیت عیدالفطر کے موقع پر کنکشن منقطع ہونے والی پریشانی سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :