محتسب کا دفتر عوام کو آسان رسائی کیساتھ سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سردار مسعود خان

بدھ 6 جون 2018 17:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ محتسب کا دفتر عوام کو آسان رسائی کے ساتھ ساتھ سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر نے محتسب آزاد جموں و کشمیر مرزا ظفر حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز (بدھ)کو ایوان صدر میں صدر ریاست سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزاد جموںوکشمیر نے آزادکشمیر کے تین ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز پرمحتسب سیکرٹریٹ کے ذیلی دفاتر کے قیام اور گزشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی پر محتسب آزادجموںوکشمیر کی تعریف کی۔ محتسب آزادجموںوکشمیر نے صدر ریاست کو بتایا کہ رواں سال فورم آف پاکستان امبڈسمین (FPO)کے تحت سالانہ امبڈسمین کانفرنس کا انعقاد مظفرآباد میں کیا جائے گا جس کے میزبان محتسب آزادجموں وکشمیر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :