سانحہ بارہ مئی کی از سر نو تحقیقات،مزید سماعت کے لیے لاجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا

بدھ 6 جون 2018 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ بارہ مئی کی از سر نو تحقیقات کا معاملہدورکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت کے لیے لاجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورت میں سانحہ بارہ مئی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سانحہ 12 مئی کیس کی مزید کارروائی کے لیے لاجر بینچ تشکیل دیں گے،کیس میں فیصل صدیقی اور شہاب سرکی ایڈووکیٹ عدالتی معاون مقررکیا گیا ہے درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف ، بانی ایم کیو ایم، سابق مشیر داخلہ اور میئر کراچی وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا ، بارہ مئی 2007کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا راستہ روکنے کیلئے دہشت گردی کی گئی، دہشت گردی کے واقعات می میں پچاس سے ذائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، سانحہ کی از سر نو تحقیقات کرائی جائے۔