کراچی سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے 100سے زائد نامزدگی فارم حاصل جبکہ 20 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

بدھ 6 جون 2018 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) عام انتخابات 2018 ء کے لیے کراچی سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،بدھ کو سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے 100سے زائد نامزدگی فارم حاصل جبکہ 20 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں پی ایس پی کے امیدوارسرفہرست رہے، ایم کیو ایم پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے اب تک نامزدگی فارم جمع نہیں کرایاہے۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،پیپلزپارٹی کے اخترجدون دیگرامیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کیے۔کراچی کے حلقہ پی ایس 110 سے پی ایس پی کے عمران رشید اور عدنان جمیل ،پی ایس 109 سے پی ایس پی کے محمد خان نیازی ،پی ایس پی کے آصف حسنین نے این اے 242 ، پی ایس پی کے اشفاق منگی نے این اے 239 اور پی ایس 93 پی ایس پی کی آسیہ اسحاق نے پی ایس 93،پی ایس 118 سے پی ایس پی کے رانا وقاص اورخواتین کی مخصوص نشست کے لئے پی ایس پی کی ناہید بیگم نے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسرکے پاس جمع کرائے جماعت اسلامی کراچی کے امیراورمتحدہ مجلس عمل کے حافظ محمد نعیم نے پی ایس 115 سے جبکہ آزاد امیدوار سید محمد شاہ نے بھی اسی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے علاوہ ازیں این اے 252 سے آزاد امیدوار محمد اشرف،پی ایس 112 سے آزاد امیدوار مبارک بلوچ نے نامزدگی فارم جمع کرایاپی ایس 117 سے پی ایس پی کے محمد عادل خان نے نامزدگی فارم جمع کرادیا، این اے 247 سے ڈیمو کریٹک جسٹس لائرز پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ پی ایس 107 سے اے پی ایم ایل کی نجمہ مینائی اور آزاد امیدوار محمد یونس سومرو مسلم لیگ نون کی شہناز اختر نے پی ایس 92 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دوسری جانب پی ایس 118 سے پی ایس پی کے رانا وقاص نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ایس 110 کراچی جنوبی اور پیپلز پارٹی کے اختر جدون نے پی ایس 113 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

(جاری ہے)

الیکشن حکام کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران مجموعی طور پر 45 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرادیے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سے قومی وصوبائی اسمبلی کی 65 نشستوں کے لیے ابتک 1400 سے زائد کاغذات نامزدگی جاری کیے جاچکے ہیں آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا عمل 8 جون تک جاری رہے گا۔