محتسب آزادکشمیر کی حکومتی پالیسی کے مطابق اشتہارات کی اشاعت پر عملدرآمد یقینی بنوانے کی ہدایت

جمعرات 7 جون 2018 13:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) محتسب ، آزاد جموںو کشمیر کا حکومتی پالیسی کے مغائر شائع ہونے والے اشتہارات کی روک تھام کے لئے محکمہ اطلاعات کو مؤثر کردار ادا کرنے اور پالیسی کے مغائر اشتہارات شائع کروانے والے محکمہ جات کے خلاف اقدامات کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق محتسب ، آزاد جموں وکشمیر ظفر حسین مرزا کے پاس ہجیرہ کے رہائشی نے شکایت پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہجیرہ میں درجہ چہارم کی مقامی نوعیت کی اسامیوں کا اشتہار مظفرآباد کے ایک لوکل اخبار میں دے کر غیر قانونی تقرریاں کی گئیں ۔

ہجیرہ کے مقامی افراد کو اس کارروائی سے لاعلم رکھا گیا ۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے محتسب ، آزاد کشمیر نے محکمہ جات کی جانب سے براہ راست اپنی مرضی کے اخبارات میں حکومتی پالیسی سے ہٹ کراشتہارات جاری کروانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ایسے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لئے محکمہ اطلاعات کے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

محتسب، آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام محکمہ جات کے لئے ضروری ہے کہ وہ اشتہارات محکمہ اطلاعات کے ذریعے حکومتی پالیسی کے مطابق قومی و مقامی اخبارات میںشائع کروائیں ۔ تا ہم مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض محکمہ جات من پسند کارروائی کے لئے اشتہارات براہ راست شائع کروا رہے ہیں جو ایک غیر قانونی امر ہے جسے روکنے جانے کے لئے متعلقہ اتھارٹیز اپنا مؤثر کردا ر ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :