مظفرآباد ‘سیاحتی مقام نیاز پورہ میں آندھی ،طوفان کے باعث تباہی‘ ہوٹل میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے

جمعرات 7 جون 2018 14:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) دارلحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ معروف سیاحتی مقام نیاز پورہ میں آندھی ،طوفان کے باعث تباہ ہوٹل میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک گاڑی بھی متاثر ہوئی۔تیز ہوائوں کے باعث ایک چھت اڑ گئی اور شیشے ٹوٹ گئے۔ برقی لائیٹس بھی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

ہوٹل مالک چوہدری بشیر نے حکومت سے معاوضہ کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری محمد بشیر نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز آندھی ،طوفان کے باعث ان کا گیسٹ ہائوس تباہ ہو گیا چھت اڑ گئی،فرنیچر اور برقی لائٹس شیشے اور سائن بورڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔

انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :