بے سہارا بچوں کے اعزاز میں مارکو پولو، ساکا میراں، سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پٹہکہ میں عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام

جمعرات 7 جون 2018 16:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) بے سہارا بچوں کے اعزاز میں مارکو پولو، ساکا میراں، سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پٹہکہ میں عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام، وزیر حکومت نورین عارف، ڈاکٹر بشریٰ شمس، میجر(ر) روحیل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان کی خصوصی شرکت۔ گزشتہ روز بعد از نماز عصر مارکو پولو پٹہکہ نصیر آباد کے مقام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں وزیر حکومت نورین عارف سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات کے علاوہ میڈیا نمائندگان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

شرکاء نے ایس او ایس ویلجز پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس او ایس ویلجز پاکستان یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کر کے عظیم خدمت سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ایس او ایس چلڈرن ویلج مظفرآباد کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی گئی جہاں بے سہارا بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ ان بے سہارا بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر مارکو پولو کی انتظامیہ، ساکامیراں اور سوشل ویلفیئر کا شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مارکوپولو کی انتظامیہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے مہمانوں کی خوب خاطر تواضع بھی کی۔ ساکا میراں کی جانب سے سٹیج سجایا گیا جہاں حمد باری تعالیٰ کے بعد نعت شریف کی سعادت بھی حاصل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :