بلدیاتی نمائندے استعفے کے بعد جنرل الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،ضلع ناظم نوشہرہ

جمعرات 7 جون 2018 18:07

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ضلعی ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت تمام بلدیاتی نمائندے صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ لیکن ان کوپیشگی ضلع کونسل ، تحصیل کونسل اور ناظم کی نشست سے استعفیٰ دینا ہوگااس لیے اے این پی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان ،تحریک لیبک کے سیدحیدر علی شاہ اور محمد اسماعیل سمیت تمام امیدواروںکو جنہوںنے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میںالیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کے کاغذات مسترد ہوجائیں گے۔

الیکشن کمیشن ان بلدیاتی نمائندوں کے خلاف از خود نوٹس لیں۔ ضلعی اور تحصیل کونسل کے پاس ان کے استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کارکردگی کے بل بوتے پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ضلع ناظم لیاقت خٹک نے رشکی میں ناظم نبی گل کی رہائشگاہ پرجلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نہار خان، سلیم مجاہد ، ابراہیم خٹک ، نعمت خان ، گل زمین ممبر نے بھی خطاب کیا۔

لیاقت خان خٹک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر عوام کی طاقت سے کے پی کے میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اقتدار میں آکر عوام کی بھرپور خدمت کریں گی عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہے کیونکہ پورے صوبے میں پی ٹی آئی نے عوام کے تمام بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کردئے ہیں اور صوبے کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے اور تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے لیاقت خٹک نے مزید کہا کہ کام چور سرکاری افسروں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی تعمیر ہونے والے سکول کو فوری طورپر محکمہ تعلیم کے حوالے کئے جائیں اور ضلع بھر کے تمام سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کو معطل کرکے تنخواہیں بند کی جائے گی ہم کسی صورت بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ضلع نوشہرہ کیلئے اربوں روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے لیکن ابھی تک بعض اہم منصوبے نامکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور کوتاہی برتنے والے سرکاری افسروں کو معاف نہیں کیاجائے گا۔ آنے والا دور تحریک انصاف ہے ۔