الیکشن کمیشن نے علاؤ الدین مری کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے مقرر کر دیا

جمعرات 7 جون 2018 23:23

الیکشن کمیشن نے  علاؤ الدین مری کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی جانب سے دیے گئے علاؤ الدین مری کا نام نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے منتخب کردیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے تمام ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد علاؤ الدین مری کومتفقہ طورپربلوچستان کا نگراں وزیراعلی مقررکردیا۔نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، علاؤالدین مری نے ابتدائی تعلیم تعمیرنواسکول کوئٹہ سے حاصل کی، یونیورسٹی آف خضدارانجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ای کی ڈگری حاصل کی اورانجنیئر بننے کے بعد ذاتی کاروبارشروع کیا۔ علاؤ الدین کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں انہوں نے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرائے لیکن حصہ نہ لے سکے