راولپنڈی ،سابق رکن قومی اسمبلی عائلہ ملک کو شہادت کے لیے پیش نہ ہونے پر 1 ہزار روپے جرمانہ ، 22جون کو طلب

جمعرات 7 جون 2018 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سینئر سول جج راولپنڈی اویس محمد خان نے سابق رکن قومی اسمبلی عائلہ ملک کو شہادت کے لیے پیش نہ ہونے پر 1 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے 22جون کو طلب کر لیا ہے سابق ایم این اے عائلہ ملک نے راولپنڈی بورڈ کیخلاف ایف اے کی سند کی تصدیق نہ کرنے پر دعوی دائر کر رکھا ہے دائر دعوی میں عائلہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی ایماپر انکی سند کی تصدیق نہیں کہ گئی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عائلہ ملک کو شہادت کے لیے پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر 1 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے 22جون کو طلب کر لیا۔