میٹرو بس، اورنج ٹرین کے فینسی منصوبے تعلیم، صحت اور بجلی جیسی سہولتوں کا متبادل نہیں ہو سکتے،غلام علی خان

سابق وزیراعلی نے پنجاب کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،سابق حکمران اپنی تعریفوں کی بجائے لوٹ مارکا حساب دیں،رہنما پاکستان عوامی تحریک

جمعرات 7 جون 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماامیدوار حلقہ پی پی 18 غلام علی خان نے کہا کہ میٹرو بس، اورنج ٹرین کے فینسی منصوبے تعلیم، صحت اور بجلی جیسی سہولتوںکا متبادل نہیں ہو سکتے،سابق وزیراعلی نے پنجاب کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،سابق حکمران اپنی تعریفوں کی بجائے لوٹ مارکا حساب دیں۔ ترقی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

نہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ تھانہ کلچر بدلا، 54 کمپنیوں کی کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اہم مشاورتی اجلاس میں نذیر ہزاروی،حاجی غفور،سہیل عباسی،شیخ جاوید عالم،ملک اویس،ملک طاہر جاوید،مذمل قادری،سفیر اعوان،محسن بٹ،توصیف ڈار،راجہ آصف،اسامہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلے کڑے احتساب کے لئے آواز اٹھائی، عوامی تحریک نے 2013ء میں انتخابی اصلاھات کے لیئے دھرنا دیا،کارکنوںنے جانی اور مالی قربانیاں دیں،مگر آج تک انتخابی اصلاحات نہ کی گئیں،آج کوئی جماعت یا کوئی بھی لیڈر انتخابی اصلاحات کے لئے بات نہیں کر رہے،سب کواقتدار کی ہوس ہے، فقط ایک لیڈرڈاکٹر طاہرالقادری ہے جن کو اقتدار کی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی فکرہے،انہوںنے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور کرپٹ نظام کو بدلے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، شہباز شریف نے کہا تھا لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے آج نگران وزیراعظم لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوامی مشکلات پر پریشان ہیں، اسی طرح 9سال قبل پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش شکول بنانے کا اعلان کیا تھا افسوس 9سال میں صرف 16 دانش سکول بن سکے اور منصوبہ ٹھپ ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 10سالوں میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کا ڈراپ آئوٹ ریٹ بڑھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونا کیا یہ ووٹ کی عزت کی ہے۔