تنظیم القریش کا عید کے فورا ًبعد مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ریلی نکالی جائے گی

تنظیم القریش کے صدر نے تمام برادری کو ریلی میں شرکت کی دعوت

جمعہ 8 جون 2018 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) تنظیم القریش کاگزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عید کے فورا ًبعدمقبوضہ کشمیر اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ریلی نکالی جائے گی ،ریلی میں تنظیم القریش کے تمام عہدیداران کے علاوہ آزادکشمیر بھر سے مختلف علاقوں سے تنظیم القریش کی ایک بڑی تعداد میں برادری شرکت کرے گی ،تفصیلات کے مطابق تنظیم القریش کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں تنظیم القریش کے صدر باسط قریشی ،مشتاق قریشی نائب صدر اول ،خالد قریشی ،نائب صدر دوئم ،سیکرٹری اطلاعات محمد تنویر قریشی ودیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی ،مقبوضہ کشمیر اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف عیدکے فوراً بعد اپراڈا ہ سے یواین او کے آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور یواین ا و کو ایک مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم وزیادتی کے خلاف ایک یاداشت پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تنظیم القریش کے صدر نے تمام برادری کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :