حسن عسکری نے (ن)لیگ کے خلاف آرٹیکل لکھے،

ان کاخدشہ بالکل ٹھیک ہے، خورشید شاہ

جمعہ 8 جون 2018 16:49

حسن عسکری نے (ن)لیگ کے خلاف آرٹیکل لکھے،
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، حسن عسکری نے (ن)لیگ کے خلاف آرٹیکل لکھے، کالا باغ ڈیم بنانے کا مسئلہ وفاق کا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، کوئی کچھ کہتا ہے کہ مداخلت ہو رہی ہے،ایک سیاستدان ہونے کی حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن احتساب کی بنیاد پر ہو گا، اس عدالت میں فیصلہ عوام کرے گی، جہاں بھی رکاوٹ آئی وہاں نقصان ریاست کا ہو گا، یہ الیکشن بہت اہم ہیں، اس الیکشن میں رینجرز اور پولیس کو بھی بطور سیکیورٹی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی، حالات خطرے کی طرف جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا اگر الیکشن وقت پر نہیں ہوتے تو یہ پاکستان کیلئے اچھا نہیں، حسن عسکری نے (ن) لیگ کے خلاف آرٹیکل لکھا ہے، خدشہ (ن) لیگ کا بالکل ٹھیک ہے، کالاباغ ڈیم بنانے کا مسئلہ وفاق کا ہے، یہ کام عدالتوں کا نہیں سی سی آئی اس کا فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس میرے لئے قابل احترام ہیں، عدالت کا کام نہیں کہ اس پر سیمینار کرائے۔