سرگودھا،موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ 8 جون 2018 16:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سرگودھا کے علاقہ 49 ٹیل پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم میں 22 سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چک 48 شمالی کا 22 سالہ نوجوان عرفان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 49 ٹیل کے قریب ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے بے قابو ہوجانے والے تیز رفتار کیری ڈبہ موٹرسائیکل سے آ ٹکرایا ،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 22 سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو لیجایا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس حادثہ کے بعد کیری ڈبہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کینٹ نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔