اداروں کا تصادم حکومت کی نااہلی ہے‘ حکومت اپنے اختیارات کے مثبت استعمال میں ناکام ہو چکی ہے‘ اداروں کو آپس میں لڑا کر خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے‘ حکومت عملاً ناکام ہو چکی ہے

ممتاز ماہر قانون دان عبدالصمود اعوان ایڈوکیٹ کی بات چیت

جمعہ 8 جون 2018 16:53

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ممتاز ماہر قانون دان عبدالصمود اعوان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ادارون کا تصادم حکومت کی نااہلی ہے۔ حکومت اپنے اختیارات کے مثبت استعمال میں ناکام ہو چکی ہے۔ اداروں کو آپس میں لڑا کر خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے ۔ حکومت عملاً ناکام ہو چکی ہے وادی نیلم میں اس وقت انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

پولیس انتظامیہ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں سرکاری املاک کا جلنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ محکمہ تعلیم و جنگلات کو آپس میں لڑا کر مصنوئی کشیدگی پیدا کر رکھی ہے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر خاموش تماشائی کی طرح چھپے ہوئے ہیں۔ معاملہ کو حل نہ کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہو ں گے اور اس کی ذمہ داری سپیکر پر ہو گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تاریخ کی سب سے ناکام ترین حکومت ہے دو سالوںمیں کوئی ادارہ کوئی یونیورسٹی ہسپتال کو ئی صنعت نہیں بنی ہے۔ حکومتی کی کارکردگی مایوس کن ہے ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر من پسند لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ شاہ غلام قادر کی کارکردگی یہ ہے کہ دوسالوں میں وادی نیلم میں چپڑاسی کی نئی آسامی بھی تخلیق نہیں کی جا سکی ہے۔ این ٹی ایس میں 15 نمبرات دو نمبری کے لئے رکھے گئے این ٹی ایس میں نوجوانوں کی اسناد کو ریکاردسے غائب کر کے ظلم کیا انتہا کر دی گئی ہے عید کے بعد حکومت کا بوریا بستر گول کرنے کے لئے فیصلہ کن تحریک چلائی جائے گی۔