حکومت آزاد کشمیر شہدا کی ورثاء اور غریبوں مسکینوں کو عید کی خوشیوں میں اپنا حصہ ڈالیں ‘تمام کشمیریوں کو دوران عید فضول خرچی سے بچنا چاہیے‘‘اپنے علاقوں میں شہدا کے ورثاء اور غریب لوگوں کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے

جماعت اسلامی ضلع باغ کے قائمقام امیر حاجی افراہیم خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 8 جون 2018 16:53

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) جماعت اسلامی ضلع باغ کے قائمقام امیر حاجی افراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر شہدا کی ورثاء اور غریبوں مسکینوں کو عید کی خوشیوں میں اپنا حصہ ڈالیں تمام کشمیرویوں کو دوران عید فضول خرچی سے بچنا چائیے اور اپنے اپنے علاقوں میں شہدا کے ورثاء اور غریب لوگوں کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چائیے ‘رمضان المبارک کی فضیلت اور برکات عید کے بعد بھی فطرانہ دینا چائیے جس طرح کی عبادت اور رمضانمیں ہر برائی سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی افراہیم خان نے کہا کہ یہ اگلے سال گیارہ مہینوں میں تمام اداروں میں باعث اول ہونا چائیے علماء کرام جمعہ الوداع کے موقع پر امت مسلمہ کو گیارہ مہینوں میں عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں جماعت اسلامی کے تمام کارکنان اپنے اپنے محلوں میں لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھیں صدقہ فطرانہ مستحق لوگوں میں تقسیم کریں تاکہ وہ بھی اس خوشی میں شامل ہو سکیں حکومت آزاد کشمیر اصل حقدار وں تک زکواة پہنچائے باالخصوص شہداء کے ورثہ کو اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاریخ ساز فیصلے قرارداد ختم نبوت جیسے فیصلہ کیا اسی طرح نماز صلاة اور نظام زکواة کو بھی بابرکت مہینے میں نافذ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔