چنیوٹ،یوم القدس کے سلسلہ میں آئی ایس او اور شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

جمعہ 8 جون 2018 19:48

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) یوم القدس کے سلسلہ میں آئی ایس او اور شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد اور خواتین کی بھر پور شرکت کی اسرئیل وامریکہ کے خلاف شدید نعرے باز ی تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد صاحب زمان جھنگ روڈ چنیوٹ سے بعد از نماز جمعہ یوم القدس کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان ریلی زیر صدارت قاضی غلام مرتضی ، سید رضا شاہ،اخلا ق الحسن شاہ بخاری، علامہ واجد علی نقوی نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ختم نبوت چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھی جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی میں ضلع بھر سے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں دہشت گرد ملک ہیں جو کہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے کشمیر فلسطین شام ، عراق کے اندر مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے مسلم امہ کو اب خاموش نہیں ہونا ہو گا یہود و نصاریٰ کا مقابلہ کر نا ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی کاروائیوں کا نوٹس لے ۔