Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے نا اہل شخص کو پی پی 229 کا ٹکٹ جاری کر دیا

نذیر جٹ کو 2010 میں جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 23:31

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے نا اہل شخص کو پی پی 229 کا ٹکٹ جاری ..
وہاڑی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :تپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے نا اہل شخص کو پی پی 229 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ نذیر جٹ کو 2010 میں جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھرسے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔صرف کچھ حلقوں کے علاوہ باقی تمام حلقوں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں ،اس موقع پر بھی پاکستان تحریک انصاف نے غلطیاں کرنے اور یو ٹرن لینے کی روایت کو نہیں چھوڑا۔

اس سلسلے میں جو سب سے بڑی غلطی سامنے آئی وہ یہ تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے بغیر پوچھے ہی نازیہ راحیل کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیا۔تاہم آہستہ آہستہ پاکستان تحریک انصاف کے ایسے ہی مزید کچھ کارنامے سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے نا اہل شخص کو پی پی 229 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔نذیر احمد جٹ کو 2010 میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

انکو جعلی ڈگری کیس میں نااہل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔اس فہرست کے مطابق خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئیے گئے۔سندھ اسمبلی کےفی الحال21 حلقوں کیلیے امیدواروں کی نامزدگیوں کااعلان کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں کیلیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔پنجاب کے 165 حلقوں کیلیے پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔عمران خان این اے 53، 35، 61، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔عمران خان اسلام آباد، بنوں، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات