سرگودھا، شدید گرمی کے بعد ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 9 جون 2018 14:07

سرگودھا، شدید گرمی کے بعد ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سرگودھا میں شدید گرمی کے بعد ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں کئی روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری تھا کہ ہفتہ کی صبح ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش نے موسم کو نہ صرف خوشگوار بنا دیا بلکہ مقام حیات اور محمدی کالونی سمیت متعدد علاقے جل تھل ہو گے۔

(جاری ہے)

اس بارش سے روزداروں کے چہرے کھل اٹھے اور بچوں بارش خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ بارش کے بعد بھی ٹھنڈی ہوا چلتی رہی اور زمینی سے نکلنے والی تپش دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :