ٹائون کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں گراں فروشی عروج پر ‘ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی خود ساختہ مہنگائی پر قابو کرنے میں ناکام

ہفتہ 9 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ٹائون کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں گراں فروشی عروج پر ‘ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی خود ساختہ مہنگائی پر قابو کرنے میں ناکام ‘نائب تحصیلدار نے ٹاون کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں موجود رہنے کے بجائے مظفرآباد میں ڈیرے ڈال لیئے۔مافیا عوام کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دونوں ہاتھوں لوٹنے لگاتفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار ٹاون گڑھی دوپٹہ سید ضمیر شاہ کو گڑھی دوپٹہ کے بجائے تحصیل آفس مظفرآباد میں پائے جانے لگے ۔

گڑھی دوپٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے ۔سبزی ‘فروٹ ‘مشروبات‘گوشت‘مرغی سمیت دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں 5 سی50روپے تک اضافہ کرتے ہوئے مافیا نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ موقع پر خودساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے مظفرآباد میں گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے گڑھی دوپٹہ گراں فروشوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے ۔

عوام علاقہ گڑھی دوپٹہ اور گرد نواح نے ڈی سی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھی دوپٹہ میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اور نائب تحصیلدار کو مظفرآباد کے بجائے گڑھی دوپٹہ میں رہنے کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء مناسب انراخ پر مل سکے۔

متعلقہ عنوان :