قرآن ا لکریم کا پیغام آفاقی ‘امت مسلمہ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے ‘ حضرت علی شیر خدا کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے

جمعیت علماء جموں کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی کا خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 16:25

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) جمعیت علماء جموں کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کہا ہے کہ قرآن ا لکریم کا پیغام آفاقی ہے اور امت مسلمہ کیلئے راہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ حضرت علی شیر خدا کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔علامہ امتیاز صدیقی ، علامہ سرفراز صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء اور رسو ل کو مبعوث فرمایا جنہوں نے توحید کے علم کو بلند کیا اور ہر دور کے لوگوں کے مزاج کے مطابق اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو معجزات عطا فرمائے اور آخر میں اللہ تعالیٰ نے عرب کے لوگوں کے مزاج کے مطابق قرآن کریم کا نزول فرمایا جس کی مثال نہ کوئی کلام لا سکا اور نہ ہی قیامت تک لا سکے گا اور قرآن کا پیغام آفاقی ہے اور اس کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لی ہے ۔

(جاری ہے)

قرآن کریم کا حضرت علی کے ساتھ گہرا تعلق ہے حضور پاک نے ارشاد فرمایا کہ قرآن علی کے ساتھ ہے اور علی قرآن کے ساتھ ہے ۔ اور یہ بروز حشر حوض ِ کوثر پر بھی آکھٹے آئیں گئے ۔ ان خیال کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد راخانیہ عالمگیر خان دھڑے میںمنعقدہ عظیم الشان ختم القرآن و شہادت علی المرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے سے سردار لخمیر ،قاری سرتاج ، سائیںابراہیم ، قاری عبد المجید ،قاری راشد قادری اور قاری بنارس و یگر نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام کے اختتام پر مدینہ مسجد میں مولانا سرفراز احمد صدیقی سے ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے طلبہ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :