Live Updates

لاہور کا تاریخی اتخابی معرکہ ؛ خواجہ سعد رفیق عمران خان سے مقابلہ کرنے سےکترانے لگے

ایاز صادق بھی عبدالعلیم خان سے خائف ، ڈاکٹر یاسمین راشد سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 19:51

لاہور کا تاریخی اتخابی معرکہ ؛ خواجہ سعد رفیق عمران خان سے مقابلہ کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) :2018 کے انتخابات میں لاہورمیں تاریخی اتخابی معرکہ ہوگا۔سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے مقابلہ کرنے سےکترانے لگے۔دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے خائف ہیں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ ہوگا ۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے تگڑے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے آئندہ انتخابات میں سب سے بڑا اور سیاسی مقابلہ لاہور میں ہوگا جہاں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور پاکستان تحریک انصاف کے نامی رہنماوں میں مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

این اے 131 سے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکسان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق عمران خان سے مقابلہ کریں گے ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق این اے سے عبدلعلیم خان سے مقابلہ کریں گے۔ تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ خواجہ سعد رفیق عمران خان کے مقابلے سے خائف ہو چکے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا متبادل نام پیش کر دیا۔دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے خائف ہیں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ضمنی الیکشن میں بھی ایاز صادق ،عبدالعلیم خان سے انتہائی کم مارجن سے بمشکل جیت پائے تھے ۔دوسری جانب سعد رفیق نے بھی خود ہی عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے جس حلقے سے عمران خان الیکشن لڑیں گے اسی حلقے سے میں بھی الیکشن لڑوں گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جمہوریت پسندی ہی عوام میں مقبول ہو گی۔نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگانے والے سابق وزیر اعظم کی مقبولیت سے خائف ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہماری طاقت جمہوریت ہے اور قوم کا شعور ہی ہماری سیاسی طاقت بنے گا اور ہم عام انتخابات میں ایک بار پھر کامیاب ہو کر اپنے مخالفین کو کرارا جواب دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات