پیپلزپارٹی پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کی جماعت ہے جو انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سردارسربلند جوگیزئی
ہفتہ 9 جون 2018 20:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک سے غربت ،جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے شہید ذوالفقارعلی بھٹو اوراور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوںکے نذرانے پیش کئے لیکن عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید رانی محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد انکے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے اور نوجوان قیادت کو آگے لایا ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں فعال اور منظم ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو پارٹی نے بلا رنگ و نسل مزدوروں اور عوام کی خدمت کی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگاراورچھوٹے صوبوں کو ساحل و وسائل پر اختیار ،این ایف سی ایوارڈ فراہم کیا ۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ 25جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.