
سیاست خدمت اور عبادت کا نام ہے ،متحدہ مجلس عمل اقتدار میںآکر سودی نظام کو ختم کرے گی،حافظ نعیم الرحمان
کراچی کی عوام نے اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں گزشتہ تیس سالوں میں جو ظلم سہے ہیں اس کی کوئی نظیرنہیں ملتی کراچی تبدیل ہو رہا ہے جب کراچی تبدیل ہوتا ہے تو پورا پاکستان تبدیل ہوجاتا ہے کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے مجلس عمل کا ساتھ دیا جائے،پاکستان ماہ رمضان کی 27ویں شب کو آزاد ہوا ،رمضان کا مہینہ حق و باطل کے درمیان فرق پیدا کرتا ہے ،قرآن کا نظام ہی امت کو سکون وچین فراہم کرے گا،عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے خطاب
ہفتہ 9 جون 2018 20:37
(جاری ہے)
اس موقع پر متحدہ مجلس عمل پی ایس96کے امیدوار عبدالحفیظ،پی ایس 97کے امیدوار منصور فیروزاور ڈاکٹر ممتاز عمر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان صرف ایک خطہ زمین نہیںہے بلکہ یہ ملک عقیدے اور نظریے کے نام پر قائم ہوا اور ہم نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اللہ کی مر ضی کے مطابق اس ملک کو چلایا جائے گا لیکن ہمارے حکمرانوں نے سودی نظام قائم کیا جو کہ اللہ سے جنگ کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ قرآن رمضان المبارک میں نازل ہوا ہمیں اس کتاب کواپنا امام اور حکمراں بنانا چاہیے تھا لیکن ہم نے ملک میں ہندوانہ اور مغرب کے مادر پدر آزاد نظام کو مسلط کردیا جس کی وجہ سے ملک میں بے حیائی پھیلی ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺنی13سال مکے میں سخت مشقت کے بعدمدینے میںاسلامی ریاست قائم کی اورزمین سے فسادوانتشار کو ختم کیا۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیںاپنے دین پر فخر ہونا چاہیے۔وہ قومیں ہمیشہ کیلئے غلام ہوجاتی ہیںجو دوسروں کے کلچر اور تہذیب کو خود پر مسلط کرتی ہیں۔مغرب کا نظام بدترین نظام ہے جو غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بنا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے انتخاب میں کراچی کے عوام کو غنڈہ گردی بھتہ خوری اور بوری بند کلچر سے نجات حاصل کرنی ہے اور متحدہ مجلس عمل کے دیانت دار امیدواروں کو کامیاب بنا کر ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔متحدہ مجلس عمل پی ایس 96 کے امیدوار عبدالحفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک ،نادرا اور واٹر بورڈ کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی ہے اور اب متحدہ مجلس عمل ہی کراچی کے عوام کے مسائل حل کرائے گی ۔متحدہ مجلس عمل پی ایس97 کے امیدوار منصور فیروز نے اپنے خطاب میں کہا کراچی کے عوام انتخاب میں دیانت دار قیادت کو منتخب کریں اور کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ڈاکٹر ممتاز عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں برکتوںکا مہینہ ہے۔اس مہینے کے جاتے جاتے ایک ایک لمحے کو سمیٹا جائے اور قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔#مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.