راولپنڈی، ملک شکیل اعوان نے این اے 62 سے بطور اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

ہفتہ 9 جون 2018 20:38

راولپنڈی، ملک شکیل اعوان نے این اے 62 سے بطور اُمیدوار کاغذات نامزدگی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممتاز راہنما ملک شکیل اعوان نے حلقہ این اے 62 کی مختلف یونین کونسلوں کے وائس چیئر مین اور چیئر مینوں محمدیاسین خان ،چوہدری عمر مشتاق ، ملک افتخار ،ڈاکٹر شفقت ملک ،شیخ ارشد ،چنگیز خان ،راجہ مقصود ،راجہ شاہد لطیف ،چوہدری زبیر ،راجہ اورنگ زیب زیبی ،تسکین حیدر تاشا ،چوہدری عابد،سمیع گل خان ،پیر مشرف ،آصف اقبال ،عرفان مغل، ملک شہزاد ،شیخ حسن جبار ،راجہ افتخار ،راجہ جمیل ،حاجی رمضان ،عصمت اللہ خان ،راجہ اجمل حسن ، گُل خان مہمند ،نوید شاہ، فرحان شیخ ،حاجی عبدالخالق ،اکرم مہمند ،یاسر خان ،خُرم حفیظ، کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل خان کی عدالت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62سے بطور اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ان کے ہمراہ بڑ ی تعداد میں وکلاء برادری کے راہنما سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اسرار الحق ملک ،ممبر پنجاب بار کونسل واصف علی چوہدری ،کنور محبوب ملک اور مسلم لیگی کارکن بھی شامل تھے جو بُلند آواز میں ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ قائد ہمارا نواز شریف ، وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے لگا رہے تھے۔

(جاری ہے)

شکیل اعوان نے 2013 کے انتخابات میں شیخ رشید کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا اور سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔