ہارس ٹریڈنگ والی چھانگا مانگا سیاست نواز شریف نے متعارف کروائی ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے،

ن لیگ کا بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ ہے نظام اور امام بدلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ن لیگ کے امیدواروںکے لیے انتحابی مہم چلانا مشکل کردیں گے،قوم نظام زر و ظلم کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ جون 20:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ والی چھانگا مانگا سیاست نواز شریف نے متعارف کروائی ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے ن لیگ کا بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ ہے نظام اور امام بدلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا قوم نظام زر و ظلم کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دے ن لیگ کے امیدواروںکے لیے انتحابی مہم چلانا مشکل کردیں گے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ داتا دربار ،سانحہ شہید ناموس ِ رسالت اور قانون ختم نبوت کو کبھی نہیں بھلاسکتی ختم نبوت کے پروانے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ن لیگ نے دین دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے قوم لیگی امیدواروں سے ختم نبوت اور وطن سے غداری کا جواب مانگے گی انہوں نے کہا کہ شریف خاندان لٹیروں کا خاندان ہے سیاسی میچ فکسنگ کرنے والوں کو جلد بے نقاب کروں گا قوم سیاست دانوں کے مکروہ چہرے جان کر حیران رہ جائے گی نواز شریف پر ختم نبوت اور پاک وطن سے غداری کا داغ کبھی نہیں مٹ سکے گا نواز شریف مسلسل پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگا کر ریاست سے بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ق لیگ اور جنرل مشرف کے لوٹوں کو ن لیگ میں شامل کرنے والے آج کس منہ سے لوٹوں کی بات کر رہے ہیں ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کا ٹولہ ہے پنجاب کے ہر نمائشی منصوبے میں لمبا مال کمایا گیا ہے نواز شریف سیاست کا متروک کردار بن چکا ہے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ اور تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔