ممتاز علی خان مہمندنے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر پی کی54سے انتخا بات میں حصہ لینے کیلئے تحصیل نظامت سے استعفیٰ دیدیا

نائب ناظم جا وید اقبال نے قائم مقام ناظم کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:44

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) تحصیل ناظم تخت بھائی ممتاز علی خان مہمندنے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر پی کی54سے انتخا بات میں حصہ لینے کیلئے تحصیل نظامت سے استعفیٰ دے دیا جس کی وجہ سے تحصیل نائب ناظم جا وید اقبال نے قائم مقام ناظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔ وہ 30اگست 2015میں تحصیل تخت بھائی کے نظامت کے عہدے پر فائز ہو ئے تھے، اسی طرح تحصیل کونسل تخت بھائی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے چچا زاد بھائی شعیب عالم خان خٹک نے بھی تحصیل کونسلر شپ سے استعفیٰ دیکر ہفتے کے روز قومی اسمبلی حلقہ این ای22مردان 2سے پی پی پی کے ٹکٹ پرانتخا بات میں حصہ لینے کے لیئے کاغذات نا مزدگی جمع کیئے گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قومی حلقہ این ای22کے لیئے جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے مو لانا محمد قاسم، جماعت اسلامی کی طرف سے جماعت اسلامی ضلع مردان کے سابق امیر حاجی سلطان محمدنے کاغذات جمع کیئے جبکہ پی کی54سے جما عت اسلامی کے میاں نا در شاہ ، پیپلزپارٹی کے ملک اعجاز ، جمعیت علماء پا کستان اورپختونخوا کے صو بائی صدر حاجی محمد فیاض نے کا غذات جمع کیئے ۔ اسی طرح پی کی55سے سابق سینئر صو بائی وزیر رحیم داد خان اور کے فر زند اسد خان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کر دیئے ۔ اسی طر ح عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے ناصر بھادر خان ، جمعیت علماء کی طرف سے محمد شاہد خان لو ند خوڑ ، حافظ محمد سعید اور احسان اللہ ایڈو کیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے۔