Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ارباب نجیب کے حامیوں کا احتجاج

ہفتہ 9 جون 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ارباب نجیب کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارباب نجیب اللہ کو ٹکٹ نہ ملا تو بھر پور احتجاج کریں گے ، ایسے امیدواروں کو ٹکٹ ملے ہیں جنہیں کوئی نہیں جانتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ارباب نجیب کے حامیوں نے فیز IIIچوک پر احتجاج کیا اور روڈ کو بلاک کردیا ۔کارکنان نے کہا کہ ایسے امیدواروں کو ٹکٹ ملے ہیں جنہیں کوئی نہیں جانتا اگر ارباب نجیب اللہ کو ٹکٹ نہ ملا تو بھر پور احتجاج کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات