راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی

9ملزمان سے 1100 گرام چرس،62لیٹر کھلی شر اب،3 پستول 30بور مع 9روند بر آمد

ہفتہ 9 جون 2018 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں 9ملزمان سے 1100 گرام چرس،62لیٹر کھلی شر اب،3 پستول 30بور مع 9روند بر آمد کر لئے تھانہ کینٹ پولیس نے شاہ زیب سے 1100گر ام چرس ،تھانہ ریس کورس پولیس عقیل سے 5لیٹر کھلی شر اب ،وارث سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ چونترہ پولیس نے فہیم اور جاوید سے 32لیٹر کھلی شر اب ،عاطف سی15لیٹرکھلی شر اب ،تھانہ مری پولیس نے اسدسے 1 پستول 30بور مع5روند،تھانہ چونترہ پولیس نے عاطف سے 1 پستول 30بور مع4روند،تھانہ جاتلی پولیس نے اخلاق سے 1 پستول 30بور برآمد کرلئے۔