فاریسٹ رینج چکا ر میں تعینات کئی کئی سال سے اہلکار ٹمبر مافیا کا نیٹ ورک توڑنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں‘جاوید ریاض

اتوار 10 جون 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے سرکردہ کارکن جاوید ریاض نے کہا ہیکہ فاریسٹ رینج چکا ر میں تعینات کئی کئی سال سے اہلکاران ٹمبر مافیا کا نیٹ ورک توڑنے میں سب سے بڑی رکائوٹ ہیں، وزیر اعظم کے آبائی علاقہ چکار کے سرسبز جنگلات کی تباہی کا از خود نوٹس لیکر مقامی اہلکاروں کو تبدیل کرنے کے احکامات صادر فرماکر ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچائیں ، گزشتہ روز یہاں پر میڈیاکے نمائندگان سے گفتگو میں جاوید ریاض نے کہا کہ فاریسٹ رینج چکار میں جنگلات اہلکاروں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے تمام محکموں میں عرصہ تعیناتی کی بناء پر تبادلے ہوتے ہیں لیکن فاریسٹ رینج چکار دنیا کا ایک انوکھا رینج ہے جہاں پر اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ تک وہ تبدیل نہیںہوتے ، انہوں نے کہا کہ ناظم ، ڈی ایف اوز ان مقامی اہلکاروں کی تبدیلی کیلئے کوشش کرنے کی ہمت نہیں کرتا ، ناظم اعلیٰ ، ناظم اورمتعلقہ ڈی ایف او ، فاریسٹ رینج چکار مقامی اہلکاروں کو جب تک تبدیل نہیں کرتے اس وقت تک چکار تحصیل کے جنگلات ان کے ہاتھوں بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت گڈ گورننس اور میرٹ کی ابتداء فاریسٹ رینج چکار سے شروع کرئے ، کوئی بھی شریف النفس رینج آفیسر اور ڈی ایف اوچکار تعینات ہونے کے لئے تیار نہیں ۔