محکمہ شاہرات نیلم کشادگی ٹھیکہ ہڑپ پروگرا م میں تبدیل

چلہانہ سے آٹھ مقام تک سڑک کشادگی کی مدمیں ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ 25 کروڑ ڈکار گئے

اتوار 10 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) محکمہ شاہرات نیلم کشادگی ٹھیکہ ہڑپ پروگرا م میں تبدیل ،چلہانہ سے آٹھ مقام تک سڑک کشادگی کی مدمیں ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ 25 کروڑ ڈکار گئے ،سڑک کی کشادگی نہ ہوسکی ، سیاحتی اور دفاعی شاہراہ نیلم کابجٹ 2راشتی گروپوں کے آتشی پیٹوں کا ایندھن بن گیا، فاروق حیدر کی گڈ گورننس سوالیہ نشان بن گیا، کروڑوں روپے کرپشن ایک وزیر سے اوورسیرتک حصہ وصولی نیلم کے 3لاکھ شہریوں کو سفری سہولت سے محروم رکھنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ شاہرات کی ملی بھگت ٹھیکیدار نے چلہانہ سے آٹھ مقام تک تعمیر ہونیوالی سڑک میں کرپشن کی انتہاء کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق25کروڑ روپے کرپشن کی نذر ہوگئے ہیں۔تین ماہ سڑک کشادگی کاکام جاری ہے لیکن تاحال سڑک کاایک موڑ بھی ٹھیک نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :