موجودہ حکومت جانے والی ہے ‘ریاستی عوام کو بیوقوف بنا کر دو سال گزارنے والے مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ،حکومت بتائے کہ کون سے میگا پروجیکٹس شروع کیے جن کا واویلا کیا جا رہا ہے ،آزاد ریاست میں ایک بھی تقرری میرٹ پر نہیں کی گئی

سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 10 جون 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جانے والی ہے ،ریاستی عوام کو بیوقوف بنا کر دو سال گزارنے والے اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ،حکومت بتائے کہ کون سے میگا پروجیکٹس شروع کیے ہیں جن کا واویلا کیا جا رہا ہے ،آزاد ریاست میں ایک بھی تقرری میرٹ پر نہیں کی گئی غریب آدمی کے بچے نوکریوں کے لیے رل رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منظور ہونے والے پروجیکٹس پر تختیاں لگا کر ن لیگ والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،انتقامی کاروئیاں موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز بن چکا ہے ،پیپلز پارٹی اسمبلی میں جاندار اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ،گڈ گورننس کے نعرے کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے ن لیگ کی حکومت نے ،پیپلز پارٹی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جلد ریاست بھر میں احتجاج کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اکبر ہائوس کوٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک بھی تقرری میرٹ پر نہیں کی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافیاں کی جا رہی ہیں ،میرٹ کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی بھر پور تحریک کا آغاز کر رہی ہے ،موجودہ حکومت کے آخری دن ہیں ،آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے،مخلوق خدا کے ساتھ زیادتیاں کرنے والے اخرت کی فکر کریں ،آزاد کشمیر کی اسمبلی میں جلد تبدیلی آئی گی ۔