Live Updates

اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والو ں میں مسلم لیگ ( ن ) کے سلمان سرور ، ایم ایم اے کے صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف شامل

اتوار 10 جون 2018 21:40

�ٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے سلسلہ میں اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں اٹک کے حلقہ این اے 55اٹک 1 جو تحصیل اٹک ، حضرو اور حسن ابدال پر مشتمل ہے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والو ں میں مسلم لیگ ( ن ) کے سلمان سرور ، ایم ایم اے کے صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف شامل ہیں اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 13 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں ڈبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ( ن ) شیخ آفتاب احمد ، ملک امین اسلم شامل ہیں جبکہ دیگر امیدواران میں تحریک تحریک انصاف کے تیمور اسلم ، کیمونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمد ملک ، آزاد امیدواران سراج گل ، ذوالفقار حیات حسن ابدال ، آصف اقبال پنڈ تریڑ ، ڈاکٹر محمد نعیم حضرو اور پی پی پی کے سلیم حیدر شامل ہیں دیگر کا غذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سا بق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور ان کے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہی ، شیخ محمد عارف ، ملک امیر افضل غورغشتی ، عوامی تحریک کے عبد الجبار دانش ، تحریک لبیک کے محمد حفیظ اللہ خان علوی ، سکھ امیدوار راوندر سنگھ جگی ولد سردار بلبیر سنگھ جگی ساکن پنڈی گھیب حال محلہ سخی نگر حسن ابدال شامل ہیں ، اسی طرح حلقہ این اے 56 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کے پاس مسلم لیگ ( ن ) کے ملک شیر علی خان سدریال ( سربراہ سدریال گروپ ) ، ملک سہیل خان کمڑیال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے قبل ازیں جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان ، تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے پیر فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ملک فیصل یار خان آف کھنڈہ ، غلام اصغر ولد محمد اسلم اور پی پی پی کے سلیم حیدر شامل ہیں ، حلقہ پی پی 1 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ان کے بیٹے شیخ سلمان سرور ، کونسلر بلدیہ شیخ محمد عارف ، ایم ایم اے محمد اقبال ملک ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، پی پی کے سردار عرفان جعفری اور محمد اقبال خان آف اکھوڑی شامل ہیں اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے دیگر کاغذات حاصل کرنے والوں میں حاجی محمد اکرم خان ، ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، بریگیڈیئر عاصم نواز خان ، حاجی محمد بختیار احمد خان ایڈووکیٹ ، ان کے بھائی احمد رضا ایڈووکیٹ ، افتخار احمد ، احمد نواز خان ، سابق ایم پی اے اعجاز حسین بخاری ، سید یاور بخاری ، کونسلر بلدیہ رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، شیخ محمد آصف ، الحاج محمد دائود خان شکردرہ ( ضلعی صدر نواز شریف فورس ) ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق ، سابق ناظم یونین کونسل نمبر 2 رانا شوکت ، سکھ امیدوار راوندر سنگھ جگی ولد سردار بلبیر سنگھ جگی ساکن پنڈی گھیب حال محلہ سخی نگر حسن ابدال ، ریاض علی اعوان ، ملک عمران خان ، چوہدری عبدالوحید ، عمر ارشاد ، اسد عباس بخاری شامل ہیں ، ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 2 سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر ، آزاد امیدواران لیاقت محمود شاہ پور کالو کلاں ، شوکت حیات شینکہ ، قمر السلام میر حضرو ، سابق وزیر کھیل پنجاب نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن) جہانگیر خانزادہ اور پی پی پی کے احمد خانزادہ شامل ہیں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دونوں امیدوار آپس میں کزن اور ایک ہی حویلی میں مختلف رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ہیں اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے دیگر کاغذات حاصل کرنے والوں میں غلام مرتضیٰ ، آصف اجمل خان اعوان ، چنگیز خان ، زاہد اقبال اور نوید خان شامل ہیں ، حلقہ پی پی 3 کے ریٹرنگ آفیسر / سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان کے پاس مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے محمد شاویز خان ، ان کے بیٹے محمد شہریار خان ، سابق ایم پی اے آصف علی ملک ایڈووکیٹ ، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعد اللہ ، تحریک لبیک کے سردار راحت علی خان ،جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عمران علی خان شاہراہ سعد اللہ ،پی پی پی کے ریاض خان بالڑہ ، ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ اور ناصر خان بنگو اور محمد ارشد ٹانڈہ حسن ابدال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس طرح اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ اس حلقہ سے 36 امیدواروں نے 65 کاغذات نامزدگی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے ، حلقہ پی پی 4 کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج پنڈی گھیب طلال ارشد کے پاس پی پی کے سابق وزیر مملکت سلیم حیدر اور ڈھلیاں گائوں کے رہائشی معروف ٹرانسپورٹر پرانے جیالے حاجی محمد اختر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ قبل ازیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں تحریک انصاف کے سابق وزیر امداد باہمی کرنل ملک محمد انور خان اور ان کے کورنگ شیر علی اعوان ، مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان ، ان کے کورنگ سابق ایم پی اے ملک محمد اعظم خان گھیبہ جو ان کے برادر نسبتی بھی ہیں ، آزاد امیدوار ملک امانت خان راول ، ان کے کورنگ ملک نور محمد خان راول سنی تحریک کے زبیر احمد اور پنڈی گھیب کے معروف مذہبی اور روحانی شخصیت علامہ بشیر احمد چشتی کے بیٹے عطاء المصطفیٰ جمیل شامل ہیں جبکہ اتوار کے روز حلقہ پی پی 5 پر کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات