Live Updates

پیپلز پارٹی نے انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ، 160 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری اور این ای200 سے الیکشن لڑیں گے،آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 بے نظیر آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے، پیپلز پارٹی نے این اے 243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلے میں شہلا رضا کو ٹکٹ جاری کر دیا، سید خورشید شاہ این اے 206 سکھرسے انتخابات میں حصہ لیں گے

پیر 11 جون 2018 00:00

پیپلز پارٹی نے انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ، 160 امیدواروں ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پیپلز پارٹی نے انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ، سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 160 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری اور این ای200 سے الیکشن لڑیں گے پیپلز پارٹی نے این اے 243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلے میں شہلا رضا کو ٹکٹ جاری کر دیا نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 بے نظیر آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے اعلامیے کے مطابق اقومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ این اے 206 سکھرسے انتخابات میں حصہ لیں گے ،فریال تالپورپی ایس 10 لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کی امیدوارہوں گی، سابق وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ پی ایس80 سے انتخابات میں حصہ لیں گے، سابق وزیر شرجیل میمن پی ایس 63 حیدرآبادسے ،سیدنویدقمراین اے 228 ٹنڈومحمدخان سے ، اعجاز جاکھرانی این اے 196 سے ،این اے 236 سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 سے عبدالحکیم بلوچ ،این اے 238 سے آ غا رفیع اللہ ، این اے 239 سے عمران حیدر عابدی ، این اے 240 سے شیخ محمد فیروز پارٹی ٹکٹ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے، اعلامیے کے مطابق این اے 241 معظم علی قریشی ، این اے 244 کرنل (ر) اسد عالم نیازی ، این اے 245 سے فرخ نیاز تنولی ، این اے 244 ایسٹ سے اسد عالم نیازی ، میرممتاز جاکھرانی پی ایس 3 سے، احسن مزاری این اے 197 کشمور سے، حاجی عبدالرئوف پی ایس 4 کشمور سے، معروف اداکار ایوب کھوسہ حلقہ پی ایس 101 سے ، ساجد حسن این اے 256 سے الیکشن لڑیں گے ، نثار کھوڑو پی ایس 11 سے ، ڈاکٹر سہراب سرکی حلقہ پی ایس 2 سے ،عذرا پیجوہو پی ایس 37 سے، سعید غنی پی ایس104 سے، امیر اورنگزیب پی ایس ون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،پیپلز پارٹی نے این اے 202 اور این اے 203 سے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات