ْچیف جسٹس نے قومی اقلیتی کونسل نہ بنانے پر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے جواب طلب کرلیا

پیر 11 جون 2018 13:01

ْچیف جسٹس نے قومی اقلیتی کونسل نہ بنانے پر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) چیف جسٹس نے قومی اقلیتی کونسل نہ بنانے پر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے جواب طلب کرلیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چار سال گزر گئے مگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا‘ عمل درآمد نہ ہوا تو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور پیش ہو کر وضاحت دیں۔ پیر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پشاور چرچ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاق سے عدالتی فیصلے سے متعلق عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز زمہ دار ہونگے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں قومی اقلیتی کونسل کیوں نہیں بنائی گئی بتایا جائے مذہبی رواداری ٹاسک فورس کیوں عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کیا اقدامات کئے گئے ہیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چار سال گزر گئے مگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ پنجاب اور کے پی میں نصاب سے نفرت انگیز مواد کافی حد تک دور کردیا گیا دیگر صوبوں میں کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمل درآمد نہ ہوا تو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور پیش ہو کر وضاحت دیں۔