سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

پیر جون 19:56

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار
ہریانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی (ایس ٹی ایف) اسپیشل ٹاسک فورس پولیس نے حیدرآباد سے سنپت نہرا نامی ایک کرائے کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنا رہا تھا۔گرفتار ہونے والے ملزم سنپت نہرا سے ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔۔