پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں ، میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں، چودھری نثار

میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے، صحت میں افاقہ ہوتے ہی میڈیا میں آ کر ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھونگا، بیان

پیر 11 جون 2018 20:29

پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں ، میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں ، میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں،میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے، صحت میں افاقہ ہوتے ہی میڈیا میں آ کر ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھونگا ۔پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی ہے لیکن وہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔چودھری نثار نے کہا کہ وہاں میں نے اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی صحت میں افاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آؤں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔