چترال اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں،نگران وزیر اعلیٰ کا متعلقہ اداروں کوانتباہ

پیر 11 جون 2018 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمدنی تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چترال اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ضلعی انتظامیہ جاری کئے ہیں کہ متاثرین کی ہر قسم کی امداد کی جائے اور ہنگامی حالات کے پیش نظر ان کے محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کی تباہ کاری کو کم سے کم کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور دوسرے ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں جاری رکھیں متاثرین کی بحالی کیلئے خیمے ، کمبل اور خوراک کا بندوبست بھی جلد از جلد کیا جائے دوست محمد نے امدادی کاروائیوں میں شریک تمام اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط ، تعاون اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مون سون بارشوں کے پیش نظر قدرتی آفات سے نمٹنے اور انکے نقصانات کم سے کم کرنے کیلئے الرٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوست محمد نے بمبوریت، ارکنی گرم چشمہ اور چترال ٹاؤن میں سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :