کوئٹہ، فرنٹیئرکور بلوچستان کی چمن اور جھل مگسی میں کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدتاہم کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

پیر 11 جون 2018 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) فرنٹیئرکور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت چمن اور جھل مگسی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمدکرلیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئرکور بلوچستان نے چمن اور جھل مگسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 340عددسنائپرز رائونڈز،5عدد107ایم ایم رائونڈز اور کلاشنکوف برآمدکرکے قبضے میں لے لی تاہم کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :