Live Updates

امیرمقام نے شہبازشریف کیلئے حلقہ NA-3کے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے

حلقہPK-4سوات(III)پرانجینئرامیرمقام نے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرنگ آفیسرکیساتھ جمع کردیئے

پیر 11 جون 2018 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے شہبازشریف کیلئے حلقہ NA-3کے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے جبکہ حلقہPK-4سوات(III)پرانجینئرامیرمقام نے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرنگ آفیسرکیساتھ جمع کردیئے ۔انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ہمارے باعث فخر ومسرت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاںشہبازشریف قومی حلقہ3سے آئندہ عام انتخابات میںحصہ لیںگے اورانشاء اللہ اسی حلقے سے جیتنے کے بعدوہ آئندہ کے وزیراعظم پاکستان ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ وزیراعظم پاکستان سوات کے عوام کامنتخب کردہ ہوگا،عمران خان نے توخیبرپختوںنخواکے نظراندازکردیاہے مگرامید رکھتاہوں جس طرح میاںمحمدشہبازشریف نے سوات کے عوام کوعزت دی اوریہاںسے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیاامیدرکھتاہوںکہ سوات کے غیورعوام انہیںایسی کامیابی دینگے جوملاکنڈڈویژن کے تاریخ میںہمیشہ نمایاںرہیںگی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جس طرح محمدنوازشریف نے پنجاب اور لاہور کوترقی کے سفرپرگامزن کردیابلکہ انشاء اللہ کامیابی کے بعدبالکل اسی طرح خیبرپختونخوا،سوات،پشاور سمیت دیگراضلاع ترقی کے منازل طے کریگی۔قبل ازیںپاکستان پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنماسابق ممبرصوبائی اسمبلی وسابق ڈیڈک چیئرمین ملک فدامحمدخان نے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)میںباقاعدہ شمولیت اختیارکی۔انہوںنے کہاکہ انجینئرامیرمقام سے متاثرہوکرپاکستان مسلم لیگمیں شمولیت اختیارکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات