کاغذات نامزدگی کا آخری روز

اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پیر 11 جون 2018 22:55

!اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے آخری روز اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں اٹک کے حلقہ این اے 55اٹک 1 جو تحصیل اٹک ، حضرو اور حسن ابدال پر مشتمل ہے میں 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں تحریک انصاف کے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، سابق ایم این اے محمد زین الہٰی ، سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ( ن ) شیخ آفتاب احمد ، ایم ایم اے کے صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، تحریک لبیک کے محمد حفیظ اللہ خان علوی ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، کیمونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمد ملک ، ملک امین اسلم ، شیخ سلمان سرور ، ملک امین اسلم ، تیمور اسلم ، سراج گل ، ذوالفقار حیات حسن ابدال ، آصف اقبال پنڈ تریڑ اور ڈاکٹر محمد نعیم حضرو اور ملک امیر افضل غورغشتی شامل ہیں ، اسی طرح حلقہ این اے 56 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کے پاس 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ، ان کے داماد چوہدری وسیم گلزار ، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان ، ان کے بھائی سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان ، ان کے بیٹے ملک فیصل یار خان ، آزاد امیدوار ملک سہیل کمڑیال ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، تحریک لبیک کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ، ملک شیر علی خان سدریال ( سربراہ سدریال گروپ ) ، غلام اصغر ولد محمد اسلم ، ملک امانت خان راول شامل ہیں ، حلقہ پی پی 1 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ان کے بیٹے شیخ سلمان سرور ، ممبر آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق ، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اعجاز حسین بخاری ، ان کے داماد سید یاور بخاری ، ایم ایم اے محمد اقبال ملک ، پی پی کے سردار عرفان جعفری ، ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، کونسلر بلدیہ شیخ محمد عارف ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، محمد اقبال خان آف اکھوڑی ، نعمان خان ولد رانا نثار احمد ساکن تین میلہ موڑ اٹک ، عمر ارشد ولد ارشد خان ساکن ماڑی کنجور ، چوہدری عبدالوحید ساکن پلیڈر لائن شامل ہیں ، ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 2 سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس آزاد امیدوار چنگیز خان ، سابق وزیر کھیل پنجاب نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن) جہانگیر خانزادہ ، تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر ، پی پی پی کے احمد خانزادہ ، آزاد امیدواران لیاقت محمود شاہ پور کالو کلاں ، شوکت حیات شینکہ ، قمر السلام میر حضرو ، سید طاہر علی شاہ ولد سید سخاوت شاہ ساکن جتیال ، نوید زمرد خان ولد محمدزمرد خان ساکن خیابان تنویر چکلالہ سکیم نمبر 3 راولپنڈی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، مسلم لیگ ( ن ) کے جہانگیر خانزادہ اور پی پی کے احمد خانزادہ دونوں امیدوار آپس میں کزن اور ایک ہی حویلی میں مختلف رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ہیں ، حلقہ پی پی 3 کے ریٹرنگ آفیسر / سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان کے پاس 23 امیدواروں نے 27 کاغذات نامزدگی داخل کرائے جن میں تحریک انصاف کے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، ان کے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہٰی ، مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے محمد شاویز خان ، سابق ایم پی اے آصف علی ملک نے دو دو کاغذات ، جبکہ دیگر کاغذات جمع کرانے والوں میں سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ، پی پی پی کے سابق وزیر مملکت سلیم حیدر ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعد اللہ ، سابق تحصیل ناظمین شفقت علی خان طاہر خیلی ، افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز حسین ماجھیا ، ناصر خان بنگو ، مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے محمد شاویز خان کے بیٹے محمد شہریار خان ، تحریک لبیک کے سردار راحت علی خان ، جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عمران علی خان شاہراہ سعد اللہ ،پی پی پی کے محمد ریاض خان بالڑہ ، ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ اور ناصر خان بنگو اور محمد ارشد ٹانڈہ حسن ابدال ، بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، سردار فرحان افضل خان آف باہتر ، مولانا تاج الدین ، عبداللہ خان ، ایاز خان ، محمد اکبر خان تنولی شامل ہیں ، حلقہ پی پی 5 کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج سیف اللہ تارڑ کے پاس سردار افتخار علی خان ، سید احسن محمود ، سید عاطف حسین شاہ گیلانی ، سردار شاہنواز خان کھنڈہ ، دائود عالم ، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ، ملک نوید حسین ، سابق ایم پی اے ملک ظفر اقبال گلیال ، ملک ہارون رمضان ، سردار ممتاز خان بسال ، قاری ابرار حسین ،ضلعی جنرل سکرٹری تحریک انصاف چیئرمین یونین کونسل محمد یوسف خٹک ، ملک بہادر یار خان آف کھنڈہ ، سابق تحصیل ناظم سردار منظر امیر خان آف تھٹہ ، نیاز علی ملک ، خالد محمود خان ، چیئرمین یونین کونسل خان وزیر خٹک ، خرم شہزاد خان ، ایم ایم اے کے ڈاکٹر رازق داد خان آف دومیل ، لیاقت علی ، سابق ایم پی اے پیر عباس محی الدین آف مکھڈ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔