تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ اور اُنکے مسائل کے حل کے لیے ہماری ہر فورم پر جہدوجہد جاری رہے گی ‘ چوہدری نعیم

منگل 12 جون 2018 15:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ اور اُن کے مسائل کے حل کے لیے ہماری ہر فورم پر جہدوجہد جاری رہے گی ۔عید الفطر کی آمد ہے ۔تاجر برادری رمضان المبارک کے اس بابرکت ماہ میں خدا وند کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید الفطر سے پہلے غریب لوگوں کے لیے سستے بازار لگائیں ۔

مخیر حضرات غریبوں کی بھرپور مدد کریں ۔

(جاری ہے)

زندگی بڑی مختصر ہے ۔اپنی آخرت سنورنے کے لیے غربا اور مساکین کی مکمل مدد کی جائے ۔عید الفطر کے بعد تاجروں کے الیکشن کے لیے میدان سجے گا ۔95فصید تاجر برادری ہمارے قافلے کا حصہ ہے ۔الیکشن میں بلند وبانگ دعوے کرنے والوں کو اپنی قوت معلوم ہو جائے گی ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ کسی طاقت کو تاجروں کے خلاف استعمال ہونے کی جازت نہیں دیں گے ۔ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ میرپور شہر کی بہتری اور تاجروں کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے ۔اور آئندہ بھی تاجروں کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ۔